39

سپریم کورٹ،شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کل طلب


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)وزیر ریلوے شیخ رشیدکیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالت نے کمشنراور ڈپٹی کمشنر کوکل طلب کرلیا اورایڈیشنل اٹارنی جنرل پنجاب کو 24 گھنٹے میں ہدایات لینے کاحکم دیدیا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ عدالت کواپنے حکم پرعمل کرانا آتا ہے،کمشنر،ڈی سی اوروہ سب ملزم ہیں جن کے حکم پردیوارگری، کیاہسپتال تک ہیلی کاپٹرکے علاوہ کوئی سواری نہیں جاتی؟۔

ضرور پڑھیں: ڈیلی پاکستان رمضان ٹرانسمیشن
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی،وکیل عائشہ حامد نے کہا کہ گرلزگائیڈ کی تمام سرگرمیاں رک چکی ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیاکہ کیاپنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟ عدالت کاواضح حکم ہے گرلزگائیڈکی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، عدالتی حکم کے باوجوددیوارکیوں گرائی گئی؟دیوارگرنے سے طالبات کی سرگرمیاں رک گئیں۔

عدالت نے کہا کہ حکومت گرلزگائیڈکوتحفظ نہیں دےگی توکسی اورکوکہیں گے،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ بہترہوگابات وہاں تک نہ لےکر جائیں،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ایسانہیں ہوگابات کہیں اورتک جائے،آج ہی دیوارکی تعمیرشروع کریں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت آخرراولپنڈی میں کرکیاکررہی ہے؟

ضرور پڑھیں: ٹریفک وارڈنزالاؤنس کیس ،کون لوگ ہیں آپ،یہاں کیاکررہے ہیں؟جسٹس گلزاراحمدوارڈنزپر برہم
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ عدالت کواپنے حکم پرعمل کرانا آتا ہے،کمشنر،ڈی سی اوروہ سب ملزم ہیں جن کے حکم پردیوارگری، کیاہسپتال تک ہیلی کاپٹرکے علاوہ کوئی سواری نہیں جاتی؟۔عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں