34

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


کراچی (ڈیلی پریس کانفرنس) گولڈ مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 100 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں منگل کو فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1531 ڈالر سے گھٹ کر 1530 ڈالر ہوگئی۔اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 87 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 89 ہزار روپے سے بڑھ کر89 ہزار ایک سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 76 ہزار 303 روپے سے بڑھ کر 76 ہزار 390 روپے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1130روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 968.80 روپے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں