31

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپرلیگ کے میچز بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کرانے کی درخواست کا فیصلہ سنا دیا


کراچی (ڈیلی پریس کانفرنس)سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپرلیگ کے میچز بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کرانے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سپرلیگ کے میچز بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کرانے کے درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل جمیل مروت نے کہاکہ خیبرپختونخوااوربلوچستان میں بھی پی ایس ایل میچز کا نعقادکراناچاہئے،جسٹس یوسف سعید نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ کون سے بنیادی حقوق کی خلاف ہوئی ؟،کون ساقانون کہتا ہے کہ تمام صوبوں میں میچز ہونے چاہئیں،ایڈووکیٹ جمیل مروت نے کہا کہ پرسوں کبڈی میچ پاکستان جیتا ،عدالت نے کہا کہ کیاوہ میچ کراچی میں ہوا؟اگر نہیں تو آپ نے تو درخواست نہیں دی ،جس پر عدالت کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں