176

سفارتی تنازعہ شدید، روس کا 23 برطانوی سفارتکاروں کی بیدخلی کا فیصلہ


ماسکو() روس اور برطانیہ میں سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، برطانیہ کی جانب سے روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے بعد روس نے بھی برطانیہ کے 23سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے 23برطانوی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، انہیں ایک ہفتے کے دوران ملک چھوڑنے کا احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ وزارت خارجہ نے برطانوی سفارت کار لوری برسٹو سے ملاقات کے بعد کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ کوسینٹ پیٹرزبرگ میں جنرل قونصلیٹ کھولنے کی اجازت منسوخ کر دی گئی ہے اور برطانوی قونصل کو بند کرنے کا فیصلہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے روسی سفارتکاروںکو نکالنے پر جوابی کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں