63

سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیوں میں اضافہ کردیا


ریاض (ڈیلی پریس کانفرنس) سعودی عرب کی جانب سے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پاکستان،سری لنکا،بھارت فلپائن اورانڈونیشیاپرسفری پابندیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سفری پابندیوں والےممالک سے فلائٹ کوسعودیہ میں اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی عرب نے اپنے شہریوں کوبھی پاکستان آنے سے عارضی طورپر روک دیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے مجموعی طور پر 20 ممالک پر پابندیا ں عائد کی گئی ہیں جن میں فرانس، برازیل، مصر،ترکی،سویڈن ،جنوبی افریقہ،لبنان،جاپان اور اٹلی وغیرہ شامل ہیں۔اس سے قبل برطانیہ،عمان،کینیڈا کی جانب سے بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پاکستان ،انڈیا اور دیگر ممالک پر پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں