13

سری لنکا کے بعد ایک اور غیرملکی ٹیم کا دورہ پاکستان متوقع لیکن حتمی فیصلہ کب ہوگا؟


ڈھاکا(ڈیلی پریس کانفرنس) بنگلادیشی ٹیموں کی پاکستان آمد کا فیصلہ 2 ہفتوں میں متوقع ہے۔بنگلادیشی ویمنزٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں 2 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے،مینزکا 2 ٹیسٹ اور 3 ٹوئنٹی 20 میچز کیلئے ٹور آئندہ برس فروری میں شیڈول ہے۔بنگلادیشی بورڈ کی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان نے کہاکہ سینئر مینز اور ویمنز دونوں ٹیموں کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ اگلے 2 ہفتوں میں ہوجائے گا، بی سی بی کی جانب سے حال ہی میں پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کو بھیجنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔اکرم خان نے کہاکہ ہمارے بورڈ صدر نظم الحسن ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ سیکیورٹی اولین ترجیح اور کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل ہم اسی چیز کو مدنظر رکھیں گے، یہ صرف بورڈ کا ہی فیصلہ نہیں ہوگا، ہم نے ابھی تک دبئی یا پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے کچھ طے نہیں کیا، اس بارے میں حتمی فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا مگر ہمیں اس کیلئے حکومت کی جانب سے بھی گرین سگنل درکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں