37

زر مبادلہ کے ذخائر کتنے بڑھ گئے؟ سٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس )ترجمان سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ 29 نومبر کو سٹیٹ بینک کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ زر مبادلہ کے ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ رواں مالی سال زر مبادلہ کے ذخائر میں 1.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہواہے جبکہ واجبات میں 1.95 ارب کی کمی آئی ہے ،یہ کمی جولائی تا اکتوبر 2019 کے درمیان آئی ہے ۔ ترجمان سٹیٹ بینک کا کہناتھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔ زرمبادلہ کے ذخائر مجموعی طور پر 155 ارب 99 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں