25

زرداری خاندان کی ایک اور شخصیت گرفتار


بدین (ڈیلی پریس کانفرنس )وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بنگلے اور زمین پر قبضے کے الزام میں بشارت زرداری کو گرفتار کرلیاگیا۔ڈیلی پریس کانفرنس کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زرعی زمین اور بنگلے مسلح ملزمان کے ہمراہ قبضہ کرنے الزام میں اہم ملزم بشارت زرداری کو ماتلی کی عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ملزم نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی جو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسترد کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں