25

راجہ ظفرالحق کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوںکا مشترکہ اجلاس،52 سینٹرز موجود


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس)سینٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا، رضاربانی، عبدالغفورحیدری سمیت اپوزیشن کے 52 سینیٹرزموجودہیں۔ (ڈیلی پریس کانفرنس) رپورٹس کے مطابق سینٹ میں اپوزیشن لیڈرسینیٹر راجاظفرالحق کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس شروع ہوگیا،اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادپرحکمت عملی طے کی جائیگی اورحکومت کی طرف سے تحریک واپسی کی درخواست پربھی غورکیا جائے گا،اجلاس میں نامزدچیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا،مسلم لیگ (ن)،پیپلزپارٹی،جے یوآئی(ف)،نیشنل پارٹی سمیت دیگرجماعتوں کے 52 سینیٹرز موجودہیں، راجہ ظفر الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں 5، سات ارکان موجود تھے،چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں مثبت پیشرفت کا کس نے کہا؟انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے نمبر پورے ہیں،کون کہتا ہے نمبر کم ہیں،بیرون ملک سے تین سینیٹرز آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں