95

رابی پیرزادہ نے خوشخط میں مکمل پارہ لکھنے کی ویڈیو جاری کردی


لاہور: قرآن مجید کا مکمل پارہ ہاتھ سے خوش نما تحریر میں لکھنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کردی اور کہا کہ میرے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہوئے تو سوشل میڈیا پر خبریں لگ گئیں لیکن قرآن شریف لکھا تو کسی نے پذیرائی نہیں کی۔
شوبز سے کنارہ کشی کرکے دین کی راہ پر چلنے والی رابی پیرزادہ ان دنوں کیلی گرافی پر توجہ مرکوز کیے ہوئی ہیں یہاں تک کہ انہوں نے انتھک محنت کے بعد قرآن پاک کا پہلا پارہ بھی خوشخطی کے ساتھ ہاتھ سے لکھ دیا۔ اسے بغیر کسی وقفے کے آن لائن لکھا گیا ہے جس کی رابی پیرزادہ نے ویڈیو جاری کردی ہے۔رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’ میں نے پہلا پارہ اللہ کے کرم سے مکمل کرلیا ہے، ہوسکے تو میری محنت کو دیکھیں اور شیئر کریں‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں