147

دوسری لہر، پاکستان میں کورونا کے 52 مریض انتقال کرگئے


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران مزید 52 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جس کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید دو ہزار 118 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد چار لاکھ 92 ہزار 594 ہوگئی ہے۔
ایک دن میں پاکستان میں کورونا نے 52 افراد کی جان لی ہے جس کے بعد 26 فروری 2020 سے اب تک اس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں