31

حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے پاگئے،قومی اسمبلی سے بڑی خبر آگئی


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس) قومی اسمبلی میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کااعلان کردیا۔معاملات حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تین اجلاسوں کے بعد طے پائے ہیں،ان تمام اجلاسوں کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔خواجہ آصف نے کہا وہ عدم اعتماد کی تحریک واپس لے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو آج ہوا ہے وہ پہلے ہوجاتا تو ہمیں اس قدر تلخی سے نہ گزرنا پڑتا۔انہوں نے کہا خوش اسلوبی سے تمام متنازعہ آرڈیننس واپس لئے جارہے ہیں۔معاملات حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تین اجلاسوں کے بعد طے پائے ہیں،ان تمام اجلاسوں کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی۔خواجہ آصف نے کہا وہ عدم اعتماد کی تحریک واپس لے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو آج ہوا ہے وہ پہلے ہوجاتا تو ہمیں اس قدر تلخی سے نہ گزرنا پڑتا۔انہوں نے کہا خوش اسلوبی سے تمام متنازعہ آرڈیننس واپس لئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں