35

حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل،3 جون کو سماعت کرے گا


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیدیا ،لاہور ہائی کورٹ کا نیا 2رکنی بینچ 3 جون کو سماعت کرےگا۔

ضرور پڑھیں: ”شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کے پیچھے پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے “صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے قہقہہ لگا کر کیا جواب دیا ؟ جانئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز نے ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر بنچ تحلیل ہو گیا اور نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی گئی تھی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کیلئے مقرر کردی،لاہور ہائی کورٹ کا نیا 2رکنی بینچ 3 جون کو سماعت کرےگا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں