36

جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری کی آٹھویں انکوائری میں نیب طلبی


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو غیرقانونی ٹھیکوں کی انکوائری میں آصف زرداری 23 مئی کوطلب کرلیا۔

ضرور پڑھیں: وفاقی دارلحکومت میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
(ڈیلی پریس کانفرنس) رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی ٹھیکوں میں نوڈیروہاؤس کے انچارج ندیم بھٹوکے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل ہوئیں،ایک کروڑ 70 لاکھ سے نوڈیروہاؤس کے انتظامات چلائے گئے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پیش ہو کر جواب دیں ۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)سابق صدر کو 7 انکوائریوں میں طلب کرچکا ہے جبکہ آصف زرداری نے آٹھویں پیشی پر ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں