52

جرمنی کے سفیر کے خط پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس)سرکاری اداروں کی جانب سے جرمن کمپنی کو ادائیگیاں نہ کرنے پر جرمن سفیر کی جانب سے لکھے گئے خط پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے۔
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق جرمنی کے سفیر نے سیمنز نامی کمپنی کی درخواست پروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداد کو خط لکھ تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بین الاقوامی کمپنی سیمنز سےکام لیا گیا لیکن انہیں کچھ ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب نےمعاملے کا نوٹس لیا جس پرجرمن کمپنی کو2ارب32کروڑ روپے کی واجب الادا رقم نہ دینےپرایوان وزیراعلیٰ نےمحکمہ ہاؤسنگ سے7روزمیں جواب طلب کرلیا۔سیمنز کمپنی نےپنجاب میں واٹرسپلائی سمیت دیگرمنصوبوں پر کام کیاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں