297

جدید ٹیکنالوجی نےخاتون کی جان لے لی

ایریزونا: جدید ٹیکنالوجی نے جان لے لی۔ بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس کی نئی خودکار ٹیکسی کی ٹکر سے خاتون ہلاک ہوگئی۔
ہلاک ہوگئی۔

امریکی ریاست ایریزونا میں پیش آنے والے حادثے کے بعد کمپنی حکام نے امریکا اور کینیڈا میں اپنی خودکار ٹیکسی سروس معطل کردی۔

جدید خودکار ٹیکسی سروس دنیا بھر میں ابھی ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، یہ اس کا پہلا جان لیوا حادثہ ہے۔

کمپنی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں