35

تیزگام آتشزدگی واقعہ کے بعد ٹرینوں میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ہدایات جاری


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان ریلویز کے حکام نے سانحہ تیز گام ایکسپریس کے بعد تمام ٹرینوں کے کچن اور ڈائننگ کار میں موجود گیس سلنڈر اور چولہے ہٹانے اور چائے و کھانے کی اشیاءگرم کرنے کیلئے مائیکروویو اوون استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مستقبل میں گیس سلنڈر یا چولہا برآمد ہونے کی صورت میں عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ریلوے حکام کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پاکستان ریلویز نے تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے سانحہ کے بعد تمام ٹرینوں سے گیس سلنڈر اور چولہے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈویژن کے ڈی ایس اور متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے جس میں سلنڈرز اور چولہوں کو جلد سے جلد ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ٹرین سے یہ چیزیں برآمد ہونے کی صورت میں متعلقہ عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں