30

تعلیمی ادارے 29 مارچ کو کھلیں گے یا نہیں ؟ این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس) ملک بھر میں تعلیمی ادارے 29 مارچ کو کھلیں گے یا نہیں ؟ اسلام آباد میں این سی او سی حکام کا اہم اجلاس آج ہوگا، وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کی شرکت بھی شیڈول ہے، کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 965 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 2 ہزار 743، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 204، بلوچستان میں 19 ہزار 374، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975، اسلام آباد میں 53 ہزار 136 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 946 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں