70

بھارت کی پریشانیوں میں اضافہ ،چین نے ایک ماہ کیلئے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھال لی


نیویارک(ڈیلی پریس کانفرنس)چین نے ایک ماہ کیلئے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھال لی ،آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد سکیورٹی کونسل کی سربراہی چین کے ہاتھ آنے پر بھارت پریشان ہو گیا،چین کے صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل میں سرگرمیاں تیز کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ایک ماہ کیلئے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھال لی ،آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد سکیورٹی کونسل کی سربراہی چین کے ہاتھ آنے پر بھارت پریشان ہو گیا۔وسط جنوری میں چین نے تیسری بار مسئلہ کشمیر بند کمرہ اجلاس میں اٹھایا تھا،چین کے صدارت سنبھالنے کے بعد بھارت نے اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل میں سرگرمیاں تیز کردیں،اگست سے جنوری تک چین سکیورٹی کونسل میں 2 بار مسئلہ کشمیر اٹھا چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں