43

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پہلا’ شکار‘ کر لیا ، دھونی کے بارے میں کیا فیصلہ کیا گیا ؟ جانئے


ممبئی (ڈیلی پریس کانفرنس)سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والے بھارت نے اپنی ٹیم کے حوالے سے اہم ترین اقدامات پر غور شروع کر دیاہے جس میں ممکنہ طور پر پہلا شکار دھونی ہو سکتے ہیں ۔ کہ وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کو ویسٹ انڈیز میں سیریز کیلئے نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ دھونی ویسٹ انڈیز نہیں جائیں گے اور وکٹ کیپنگ کیلئے وہ ٹیم انڈیا کیلئے پہلی ترجیح نہیں ہوں گے جبکہ ان کی جگہ ” رشباہ پنت “ کو ٹیم میں کھلایا جائے گا ، اس دوران مہندر سنگھ دھونی اس تبدیلی کو ممکن بنانے کیلئے اپنی مدد فراہم کریں گے ، وہ ممکنہ طور پر پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے تاہم 15 رکنی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم کو اس وقت سرپرستی کی ضرورت ہے اور دھونی کو اس طرح سکواڈ سے باہر کردینا ٹیم کیلئے اچھا شگون ثابت نہیں ہو گا ۔نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے بارے میں بحث جاری ہے اور ممکنہ طو ر پر کوچنگ سٹاف میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں