57

بگ باس جیتنے پردپیکا کوتیزاب سے جلانے کی دھمکیاں

بھارتی ٹی وی کے مقبول شو ’بگ باس‘ سیزن 12 کی ونر اداکارہ دپیکا ککڑ کے خلاف سوشل میڈیا پرشو میں دوسرے نمبر پرآنے والے سابق بھارتی کرکٹر شری سانت کے مداحوں نے محاذ کھولا ہوا ہے۔
(ڈیلی پریس کانفرنس)
ان کا کہنا ہے کہ شو کے اصلی ونر شری سانت تھے لیکن چینل انتظامیہ نے دپیکا کو جتوانے کے لیے دھاندلی کی ہے کیونکہ دپیکا اسی چینل کے ایک مقبول ترین شو کی ہیروئن رہ چکی ہیں۔ شری سانت کے ایک مداح نے تودپیکا سے نفرت میں ہر حد پار کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر پر تیزاب سے جلانے کی دھمکی دے ڈالی۔
اس خبر کوبھی پڑھیں: اداکارہ دپیکا نے مسلمان ہونے کی تصدیق کردی

دپیکا ککڑ کے مداح نے اس ٹوئٹ کو ممبئی پولیس کو ٹیگ کرکے پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے اور اس دھمکی کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے، جب کہ دپیکا نے بھی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔
(ڈیلی پریس کانفرنس)
دوسری جانب شری سانت کی بیوی نے دھمکی بھرے اس ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور شری کو پورا یقین ہے کہ شری کا کوئی مداح ایسی حرکت نہیں کرسکتا یہ شخص کوئی اورہی ہے جو خود کو میرے شوہر کا مداح ظاہر کرکے دپیکا کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ دپیکا ککڑ نے گزشتہ برس مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے تصدیق کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں