21

بزرگ خاتون سے بد تمیزی کرنے والا پولیس اہلکار محمد آصف نوکری سے برخاست


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)سنٹرل پولیس آفس کے گیٹ پر بزرگ خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے پولیس اہلکار محمد آصف کو نوکری سے برخاست کردیاگیا، آئی جی پنجاب عارف نواز نے اہلکارکے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا،آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ شہریوں کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے افسر ان کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں،ایس او پیزکی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔واضح رہے کہ سنٹرل پولیس آفس پولیس اہلکار کیخلاف درخواست دینے کیلئے آنیوالی بزرگ خاتون کیخلاف پولیس اہلکار محمد آصف نے بدتمیزی کی اور خاتون کو برابھلا کہہ کر غصے سے ان کی لاٹھی دور پھینک دی تھی۔ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اہلکار کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیاتاہم آئی جی پنجاب عارف نواز نے محمد آصف کو نوکری سے برخاست کردیااور اہلکار کے غیر ذمہ دارانہ رویے کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں