44

برطانیہ میں سامنے آنیوالے نئے کورونا وائرس کے پاکستان میں کتنے مریضوں کی تصدیق ہوگئی ؟ قومی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی


اسلام آباد (ڈیلی پریس کانفرنس) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (قومی ادارہ صحت) نے نئے کورونا وائرس B.1.1.7 کے پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق کی ہے، یہ کیسز ان افراد میں سامنے آئے ہیں جوحال ہی میں برطانیہ کا دورہ کرکے آئے ہیں۔
برطانیہ میں پہلی بار کورونا وائرس کی یہ نئی قسم دسمبر 2020 میں رپورٹ ہوئی تھی۔ نیا کورونا وائرس آنے کے بعد وزارت صحت نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کیلئے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے اب تک 31 ممالک میں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اب تک کی ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ B.1.1.7 پہلے کورونا وائرس سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے، لیکن اس بات کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ یہ کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں