306

ایپل نے آئی میسج میں بزنس چیٹ فیچر متعارف کروا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے کاروبار میں آسانی کے لیے آئی میسج میں بزنس چیٹ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
اس فیچر کی مدد سے کاروباری افراد کو یہ سہولت دستیاب ہوگی کہ وہ آئی فون کی آئی میسج ایپ میں بزنس چیٹ فیچر کی مدد سے کسی بھی کمپنی سے براہ راست رابطہ کرسکیں گے۔

اس کی مدد سے صارفین کسی کمپنی کی معلومات اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔

بزنس چیٹ فیچر آئی فون کے 11.3 آئی او ایس میں اَپ ڈیٹ کیا گیا ہے جسے گزشتہ برس ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس(wwdc) میں متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
فی الحال آئی میسج میں بزنس چیٹ فیچر امریکا اور کینیڈا میں جاری کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ جلد دنیا بھر کے صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

یہ فیچر فیس بک میسنجر ایپ سے نقل کیا گیا ہے تاکہ ایپل کمپنی کاروباری شعبے میں فیس بک کمپنی کا مقابلہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں