37

این اے249 کراچی میں ضمنی انتخاب آج ہوگا


کراچی کراچی ر(ڈیلی پریس کانفرنس) این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب آج (جمعرات کو ) ہوگا۔
پورے حلقے میں مجموعی طور پر 276 پولنگ سٹیشن قائم کئیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ( ڈی آر او)ندیم حیدر کی موجودگی میں 276 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی سامان کی ترسیل کی گئی ہے۔ پریزائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن کے سامان، پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے ہمراہ اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ چکے ہیں۔
ڈی آر او کے مطابق حلقے میں تین لاکھ 39 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ 92 پولنگ اسٹیشن حساس اور 184 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ دوران انتخابات کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب آج (جمعرات کو ) ہوگا۔
پورے حلقے میں مجموعی طور پر 276 پولنگ سٹیشن قائم کئیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ( ڈی آر او)ندیم حیدر کی موجودگی میں 276 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی سامان کی ترسیل کی گئی ہے۔ پریزائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن کے سامان، پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے ہمراہ اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ چکے ہیں۔
ڈی آر او کے مطابق حلقے میں تین لاکھ 39 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ 92 پولنگ اسٹیشن حساس اور 184 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ دوران انتخابات کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ عام انتخابات کے دوران اس سیٹ پر پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) میں کڑا مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم تحریک انصاف یہ سٹ چند سو ووٹوں سے جیت گئی تھی۔اس دفعہ 30 امیدوار میدان میں ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف،پاکستان مسلم لیگ(ن) ،پاکستان پیپلزپارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے درمیان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں