54

‘او لیول اور اے لیول ‘ کے امتحانات کب ہونگے؟ شفقت محمود نے بتادی


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ’ او‘ لیول کے امتحانات 15 مئی کے بعد جبکہ اے لیول کے امتحانات اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہونگے۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کیمبرح حکام سے بات چیت کے بعد وہ ’ او‘ لیول کے امتحانات 15 مئی کے بعد لینے پر راضی ہوگئے ہیں جبکہ’ اے ‘ اور ’ایز‘ لیول کے امتحانات اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔انہوں نے طلبہ کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں