کیا آپ جانتے ہیں؟ ہمارے منہ کی ساخت کس جانور کی طرح ہے؟
شاید آپ کا جواب ہو کہ بن مانس یا بندر، لیکن حال ہی میں ماہرین نے ایک دنگ کردینے والی تحقیق کی ہے جس کے مطابق ہمارے منہ کی ساخت بالکل ایسی ہے جیسی مینڈک کے منہ کی ہے۔
پی سی نیوز کے مطابق سائنسدانوں نے ایک تحقیق کی جس میں انہیں پتہ چلا کہ مینڈک اور انسان کے منہ کے بافت یا ٹشو تقریباً یکساں ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ماں کے رحم میں بچے کی تخلیق ہوتی ہے تب سر کے پچھلے حصے سے خلیات حرکت کرتے ہوئے آگے آتے ہیں جو بچے کا چہرہ اور آنکھوں سمیت چہرے کے دیگر حصے تشکیل دیتے ہیں۔
مینڈک کا چہرہ بھی بالکل اسی طرح سے تشکیل پاتا ہے۔
گو کہ یہ تحقیق دلچسپ تو ہے، مگر بہت عجیب بھی ہے، تو پھر غور سے دیکھنا شروع کریں، ہوسکتا ہے کہیں آپ کو اپنا ہم شکل مینڈک بھی دکھائی دے جائے۔