164

الیکشن کے نتائج کا انٹرایکٹو نقشہ

پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 272 میں سے 270 نشستوں پر عوام اپنے پسندیدہ امیدواروں کا انتخاب کر رہے ہیں۔

دو حلقوں میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا جس میں راولپنڈی میں حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمرقید کی سزا ہونے پر جبکہ فیصل آباد میں حلقہ این اے 103 سے آزاد امیدوار مرزا محمد احمد کی مبینہ خودکشی کے بعد انتخابات ملتوی ہو گئے۔

ان انتخابات میں 3428 امیدواروں نے حصہ لیا ہے جن میں سے 1805 کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جبکہ 1623 آزاد امیدوار ہیں۔

غیر مسلم ووٹر
پاکستان میں غیر مسلم رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا اور یہ تعداد تقریباً 28 لاکھ سے بڑھ کر 36 لاکھ 30 ہزار ہو گئی۔ ان میں اکثریت ہندو برادری کے ووٹرز کی ہے جبکہ سب سے کم بودھ برادری کے ووٹرز ہیں۔

ڈیلی پریس کانفرنس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں