94

افغانستان میں آپریشنز، داعش کے دو اہم رہنماﺅں سمیت 140دہشتگرد ہلاک

کابل افغان حکام نے دعوی کیا ہے کہ داعش کے دو اہم رہنماﺅںسمیت 140دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق امریکی اور افغان فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کے مشترکہ آپریشن میں دو ماہ میں داعش کے دو اہم رہنماﺅںسمیت ایک سو چالیس سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔نیٹو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان صوبوں جوزجان اور سرائے پل میں امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشنز کیے، آپریشنز میں داعش کے دو اہم رہنما عمیر اور ابوسمایا مارے گئے۔بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں رہنما 28 جنوری کے آپریشن میں مارے گئے تھے۔ گزشتہ دو ماہ کے آپریشنز میں داعش کے مزید ایک سو چالیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں