31

اس ورلڈکپ میں کون سب سے اہم کردار ادا کرے گا؟ محمد حفیظ نے تمام ٹیموں کو اہم ترین بات بتا دی


لاہور (ڈیلی پریس کانفرنس) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں سپنرز کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران وکٹیں ماضی سے قطعی مختلف دکھائی دیں۔

ضرور پڑھیں: ملائیشیا کی جیلوں سے رہائی پانےوالے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے حکومت کاخصوصی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق آئی سی سی کی ویب سائٹ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کی موجودہ وکٹوں ماضی کی نسبت قطعی مختلف ہیں جن سے مطابقت حاصل کرنے کیلئے محنت کی ضرورت تھی،اب دیکھتے ہیں کہ ورلڈکپ میں وکٹوں کا کا رویہ کیسا رہتا ہے مگر میرے اندازے کے مطابق یہ بیٹنگ کیلئے سازگار ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کافی بدل گئی ہے اور اب میچ جیتنے کیلئے باﺅلرز کا سلسل کیساتھ وکٹیں حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ انگلینڈ کی موجودہ وکٹوں کو دیکھتے ہوئے میرا اندازہ یہ ہے کہ ان کنڈیشنز میں سپنرز کا کردار اہم ہوگا لیکن باﺅلرز وہی کامیاب ہوں گے جو بیٹسمین کو تذبذب کا شکار کرتے ہوئے پریشان رکھیں۔

ضرور پڑھیں: ورلڈکپ وارم اپ میچ میں آج نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز مدمقابل ہوں گے
حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز اور وارم اپ میچ میں ناکامیوں کے باوجود مجھے پوری امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کم بیک کرے گی، یہاں گرین شرٹس کو ہوم گراﺅنڈ جیسا ماحول میسر آتا ہے، بڑی تعداد میں موجود تارکین وطن کی حوصلہ افزائی کھلاڑیوں کا حوصلہ جوان کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،اسی سپورٹ کی بدولت ٹیم فارم میں واپس آتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں