69

اس سال بغیر امتحان کے بچوں کو پاس نہیں کیا جائے گا،مسرت جمشید چیمہ


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ امتحان میں تاخیر تو ہوسکتی ہے لیکن امتحانات ضرور ہوں گے،اس سال بغیر امتحان کے بچوں کو پاس نہیں کیا جائے گا۔
(ڈیلی پریس کانفرنس) کے مطابق مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ کیسز کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے کورونا کی تیسری لہر خطرناک ثابت ہو رہی ہے، جہاں جہاں شرح کم ہوگی وہاں سکول کھولیں گے،شادی ہال، دفاتر سیل کیے ہیں اور ان ڈور سرگرمیاں بھی بند کردی ہیں،پنجاب حکومت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر( این سی او سی) کی جانب سے وباءکے بارے جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں