51

اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان نے بھی آئٹم نمبر کرنے کا فیصلہ کرلیا


کراچی: (ڈیلی پریس کانفرنس) اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان نے بھی آئٹم نمبر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مزاحیہ فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2″ میں اپنی شاندار اداکاری سے اداکارہ نے بڑی سکرین پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔

(ڈیلی پریس کانفرنس) رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد فلموں میں کام کرنے کا اپنا مزا ہے، میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئی، اب شائقین مجھے آئٹم نمبر میں دیکھ کر انجو ائے کریں گے۔

کبریٰ خان نے(ڈیلی پریس کانفرنس)سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ اداکارہ نے پاکستانی مزاحیہ فلم جوانی پھر نہیں آنی 2″ میں اپنی شاندار اداکاری سے بڑی سکرین پر صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، شائقین نے جہاں ان کے جاندار ڈائیلاگ اور جذباتی سین پسند کئے ہیں وہاں ان کی ڈانس پرفارمنس کی بھی خوب داد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں