40

اب مہنگائی پر مزید خاموش نہیں رہیں گے،نوازشریف نے پارٹی کو حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دیدی


لاہور(ڈیلی پریس کانفرنس)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے ن لیگ کو حکومت کیخلاف احتجاج کی اجازت دیدی، نوازشریف نے احتجاجی لائحہ عمل کیلئے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔

ضرور پڑھیں: نیب نے لیگی رہنما رانا افضل کو آج طلب کرلیا
(ڈیلی پریس کانفرنس) نے ن لیگ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے ن لیگ کو حکومت کیخلاف احتجاج کی اجازت دیدی،نوازشریف نے احتجاجی لائحہ عمل کیلئے اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کس نوعیت کا ہوگا آئندہ ملاقات میں نوازشریف کو بریفنگ دی جائے گی ۔

نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ حکومت کے خلا ف لائحہ عمل بنائیں ،شاہد خاقان عباسی مرکزاور اور صوبوں میں پارٹی اجلاس بنائیں گے ، سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اب مہنگائی پر مزید خاموش نہیں رہے گی،حکومت نے عوام کے ساتھ جو رویہ اپنایا ہے وہ کسی صورت قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اخبارات میں مہنگائی اور ڈالر کی اڑان کاپڑھ کر پریشا ن ہوتاہوں،نوازشریف نے جیل واپسی پر لاہور کی تاریخی ریلی پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں