نیویارک بزرگ خواتین کو سلائیوں کے ساتھ سویٹر بنتے تو آپ نے دیکھ رکھا ہو گا۔ اب سائنسدانوں نے اس کا خواتین کے صحت کے لیے ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ جان کر لڑکیاں بھی سویٹربننا اپنی عادت بنا لیں گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے جدید تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ ”سویٹر بننے سے خواتین کی دماغی صحت پر حیران کن حد تک مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس سے ان کی دماغی صحت اتنی ہی بہتر ہوتی ہے جتنی مختلف ادویات سے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سویٹر بنتے ہوئے خواتین کا دماغ مسلسل مصروف رہتا ہے جس سے اس میں ایسی مثبت کیمیائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو دماغی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔“
175