19

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے نیب سے خورشیدشاہ کی گرفتاری سے متعلق کاغذات طلب کرلئے


سکھر (ڈیلی پریس کانفرنس )احتساب عدالت نے نیب سے خورشیدشاہ کی گرفتاری سے متعلق کاغذات طلب کرلئے ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ بغیر کاغذات 15روزہ جسمانی ریمانڈ نہیں دے سکتا،آدھے گھنٹے کا وقت دیتا ہوں،تمام کاغذات پیش کریں ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار رکن قومی اسمبلی خورشیدشاہ کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،خورشیدشاہ کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خورشیدشاہ کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،مسئلہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کیلئے خورشیدشاہ کوگرفتارکیاگیا،وکیل صفائی نے کہا کہ خورشیدشاہ کیخلاف 2014 میں بھی نیب نے انکوائری کی تھی، عدالتی حکم پرنیب نے ہی خورشیدشاہ کیخلاف کیس ختم کیاتھا۔نیب نے خورشیدشاہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کردی،وکیل نیب نے کہا کہ خورشیدشاہ پرآمدن سے زائداثاثوں کاالزام ہے،خورشیدشاہ انکوائری میں تعاون نہیں کررہے،تعاون نہ کرنے پرخورشیدشاہ کوگرفتارکیاگیا،جج احتساب عدالت نے کہا کہ گرفتاری اور الزامات سے متعلق کاغذات جمع نہیں کرائے گئے، وکیل نیب نے کہا کہ کاغذت ساتھ نہیں لائے ،دفتر میں موجود ہیں،جج احتساب عدالت نے کہا کہ آدھے گھنٹے کا وقت دیتا ہوں،تمام کاغذات پیش کریں ،بغیر کاغذات 15روزہ جسمانی ریمانڈ نہیں دے سکتا،احتساب عدالت نے نیب سے گرفتاری سے متعلق کاغذات طلب کرلیے اور سماعت آدھے گھنٹے کیلئے ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں