20

آسٹریلیا کیخلاف اہم ٹاکرا، شاداب خان کو ڈراپ کر کے کسے شامل کر لیا گیا؟ حیران کن خبر آ گئی


ٹاﺅنٹن (ڈیلی پریس کانفرنس) پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ کیلئے لیگ سپنر شاداب خان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار کو سب کے سامنے شدید ڈانٹ پلا دی ، شرم سے پانی پانی کر دیا
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ انہوں نے میچ کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور لیگ سپنر شاداب خان کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاﺅنٹن کی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور اسے خاص طور پر فاسٹ باﺅلرز کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قومی ٹیم نے سپنر شاداب خان کو ڈراپ کر کے فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے تاکہ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریلین بیٹنگ لائن کو قابو کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں