101

آرمی چیف کی مدت ملازمت کے کیس کا فیصلہ ہونےسے قبل وزیراعظم عمران خان نے اہم قدم اٹھا لیا


اسلام آباد(ڈیلی پریس کانفرنس) سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس زیرسماعت ہے اور آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے ، ادھر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ڈیلی پریس کانفرنس کے مطابق اجلاس آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی معاشی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور سے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے اہم ہنگامی اجلاس میں حکومت نے عدالتی اعتراضات دور کرنے سے متعلق ڈرافٹ تیار کیا تھا۔اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ سینیئر حکومتی اراکین اور وزیراعظم کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔بدھ کو ہی وزیراعظم نے سینیئر وزرا سے ملاقات کے دوران کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال کو دیکھ کرکی۔رواں سال 19 اگست کو جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں